سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ملائیشیا کے ہم منصب داتو سیری اوتاما محمد حسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ریاض اور کوالالمپور کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں یوکرین کے سفیر اناتولی پیٹرینکو نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔