Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار اوپننگ بیٹسمین ہیں ،سعدرفیق

اسلام آباد...وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارپارٹی کے اوپننگ بیٹسمین ہیں۔ان کے کچھ تحفظات ہیں ان میں وزن بھی ہے۔معاملات جلدحل ہوجائیں گے ،پارٹی میں وزیراعظم کاکوئی امیدوارنہیں۔وزیراعظم نااہل نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ جوفیصلہ کریگی قبول کریں گے ۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارکی طبیعت کی ناسازی کے باعث وزیرا عظم نے ان کے لئے پھول بھیجے۔سچی بات ہے وزیرداخلہ سے فاصلہ بڑھ گیاتھاکچھ وجوہ ہیں ۔ ان پربیٹھ کربات کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ کچھ عناصربھی سرگرم ہوجاتے ہیں جوچیزوں کوجوڑنے نہیں دیتے ۔ہمیں ان چیزوں کوجوڑناہے۔ان چیزوں کوجوڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

 

شیئر: