واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے جائزہ نگاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2060میں مسلمانوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب اسلام ہوگا۔2060ء میں دنیا کی آبادی 70فیصد تک بڑھ جائیگی۔امریکی ریسرچ سینٹر’’بیو‘‘نے جائزے کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام قبول کرنیوالوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔عیسائیت ، یہودیت اور ہندومت کے مقابلے میں اسلام قبول کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔تجزیہ نگاروں نے توجہ دلائی کہ مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے 3اہم اسباب ہیں۔ ایک سبب یہ ہے کہ مسلمانوں کے یہاں دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے مقابلے میں اولاد زیادہ ہوتی ہے، دوسرا اہم سبب یہ ہے کہ زیادہ تر مسلمان اپنے عقائد پر قائم رہتے ہیں،تیسرا سبب یہ ہے کہ دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام نیا مذہب ہے۔