Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن ٹیکر،کرن جوہر کی فلم کے نئے ولن

ہندوستانی ڈراموں سے شہرت پانےوالے کرن ٹیکر اب اپنے کیرئر کی اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔ جی ہاں کرن ٹیکر کو کرن جوہر کی نئی فلم میں بطورولن کاسٹ کرلیا گیاہے۔ وہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے سیکوئل کا حصہ بننے جارہے ہیں۔بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کرن ٹیکر کی یہ پہلی فلم ہے جس میں انہیں ہیرو ٹائیگر شروف کے مقابل لایاجارہاہے۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کرن ٹیکر کو ٹائیگر شروف کے ساتھ ایکٹنگ کا چانس ملنے جارہاہے۔ ٹائمز آف انڈیاکے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے سیکوئل میں کرن ولن کے طور پرہیرو ٹائیگر شروف کے لئے رکاوٹیں ڈالنے والے ثابت ہوں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: