ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ 1438ھ کے دوران اندرون اور بیرون مملکت سے حج کے خواہشمند حضرات و خواتین کوگردن توڑ بخار کا ٹیکہ اور موسمی انفلوئنزا کے قطرے لینا ہونگے۔ ہر ملک کے حاجیوں کیلئے صحت ضوابط پہلے ہی جاری کردیئے گئے تھے جن کی پابندی کرنا ہوگی۔ سعودی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے توسط سے تمام ممالک کے حج اداروں کو صحت ضوابط سے کافی پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔