Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز مقدمات میں فوری گرفتاری ضروری نہیں، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے ناراض بیویوں کی طرف سے شوہروں اور سسرالیوں کے خلاف جہیز قانون کے غلط استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں الزامات ثابت ہونے تک کوئی گرفتاریاں نہ کی جائیں۔عدالت عظمیٰ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خواتین اپنے شوہروں اور سسرالیوں سے ناراض ہوکر تعزیرات ہند کی دفعہ 498Aکا اپنے شوہروں کے والدین اور رشتے دارو ں کے خلاف غلط استعمال کررہی ہیں۔جسٹس اے کے گویل اور یو یو للت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالے ایسے مقدمات کی چھان بین ضروری ہے۔

شیئر: