واشنگٹن -----امریکہ نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے سفارت خانے میں کام کرنے والے اپنے سفارکاروں کواہل خانہ سمیت وینیزویلا چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراکس میں اس ہفتے کے آخر تک پولنگ ہونے والے ہیں اور ایسی اطلاعات ہیں کہ یہاں اس دوران پرتشدد مظاہرے ہوسکتے ہیں۔لہذا سکیورٹی کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔