Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارت کاروں کوروس بدر کرنے کی دھمکی

ماسکو ۔۔۔۔۔ روس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے نئی پابندیوں پر دستخط کی صورت میں فوری جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ارنا نیوز کے مطابق روسی وزرات خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پابندیوں کے بل پر صدر ٹرمپ کے دستخط کی صورت میں 35 امریکی سفارت کاروں کو فوری طور پر روس سے نکال دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی وزرات خارجہ بھی امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکا کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی۔مذکورہ روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ماسکو میں امریکی سفارتی کمپلکس کو بھی ضبط کرلیا جائے گا کیوں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے نتیجے میں واشنگٹن میں روس کی سفارتی املاک کی واپسی ناممکن ہوجائے گی جنہیں حکومت امریکہ نے ضبط کرلیا ہے۔

شیئر: