کراچی... سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ چور پولیس کا کیس ہرجمہوریت میں ہوتا ہے۔ نواز شریف کی نااہلی پر لوگوں کو خوش نہیں ہونا چاہیئے، انہیں کرپشن کے الزام میں نہیں صادق اور امین نہ ہونے پر نہ اہل قرار دیا گیا ۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا مستقبل کچھ اچھا دکھائی نہیں دے رہا ۔نوازشریف سازش پرنہیں اپنی حرکتوں پر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پکڑ کر میرے خلاف ریفرنس بنایا گیا ۔شریف فیملی فیصلہ آنے کے باوجود مزے سے گھوم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر تحقیقات کے بغیرجھوٹے کیس بنائے۔ مجھے پکڑنے والے آج خود نا اہل ہو گئے۔ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔ یہ گدی نشین ہیں ۔میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی۔ مسٹربین چوہدری نثار کو نہیں چھوڑوں گا۔