ماسکو۔۔۔۔ڈاکٹروں نے ایسے جڑواں بچوں کا آپریشن کیا ہے جو سرسے جڑی ہوئی تھیں۔ صرف 30منٹ میں یہ آپریشن کرکے دونوں بچوں کو علیحدہ علیحدہ کردیا گیا۔ ماسکو کے اسپتال میں ہونیوالے اس آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان دونوں بچوں کے سر کی کھالیں جڑی ہوئی تھیں۔اب ان بچوں کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ اگرچہ ان کا دماغ عام طور پر صحیح کررہا ہے۔ ورزش کے نتیجے میں ان کی کھوپڑیاں اصل شکل پر آجائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم شروع میں سمجھ رہے تھے کہ یہ انتہائی پیچیدہ ہوگا اور کافی وقت لگے گا اور ہم نے بڑے آپریشن کی تیاری بھی کرلی تھی لیکن جب اسکیننگ کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کے صرف سر کی کھال ہی جڑی ہوئی تھیں یوں ہمارا کام آسان ہوگیا۔