Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے نام پر اتفاق ہے ،سعد رفیق

  لاہور...سابق وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی بے مثال ہے۔ وہ مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے لئے ان کے نام پر اتفاق ہے۔ ٹو ئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کی کہانی اب چلے گی۔ یہ سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکنا چاہئے۔ یہ ہر اس جگہ جانی چاہئے جہاں فیصلے کئے جاتے ہیں۔ خان صاحب، بغلیں نہ بجائیں کیونکہ کچھ دن تک آپ بغلیں جھانکیں گے۔ خوشیاں منانے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے کیا غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت مخالف قوتوں کا خیال تھا کہ نواز شریف خطرناک ہیں مگر اب وہ وزیر اعظم نہیں ہیں تو سیاسی طور پر وہ زیادہ موثر اور خطرناک ہوں گے۔ 

 

شیئر: