Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا دامن صاف ہے ،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ 70برسوں سے وزرائے اعظم کے ساتھ کیا ظلم ہوتا رہا ہے ۔ ہفتے کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں ارکان کی آمد مخالفین کے پروپیگنڈے کا جواب ہے ۔ پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے ۔ آنیوالے دن پہلے سے بہتر ہونگے ۔ قوم نے ہمیشہ بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔درست راستوں کے تعین سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومتیں مختلف طریقوں سے گرائی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پتہ چل رہا ہے کہ میری نا اہلی کیوں ہوئی ۔ مجھے فخر ہے کہ کرپشن کے باعث نااہلی نہیں ہوئی ۔آپ کی پارٹی کے سربراہ کا دامن صاف ہے ۔ یہاں لوگوں کی جیبیں بھری ہوئی ہیں اور ڈیکلیئر نہیں کرتے۔جب تنخواہ وصول ہی نہیں کی تو ڈیکلیئر کیسے کرتا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے اس میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے ۔

 

شیئر: