Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخ بھی فیصلہ قبول نہیں کرے گی،شاہد خاقان

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے نئے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرکے معیشت کو مضبوط کریں گے۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ پارٹی منشور اور فیصلوں کو آگے لے کر چلو ں گا۔ قوم نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ تاریخ بھی قبول نہیں کرے گی۔ لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے جس چیز کیلئے مینڈیٹ دیا تھا اس کام کو مکمل کر یں گے۔ ملکی ترقی کے جو منصوبے شروع کئے ا سے پورا کریں گے۔ پاکستان کے مسائل کو حل کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے عبوری وزیراعظم بننے کا فیصلہ پارٹی لیڈشپ اور پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے۔ سب سے ا ہم بات جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ وزیراعظم کے عہدے کیلئے کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔ پارٹی نے دو ناموں کا فیصلہ کیا ۔ اس پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) کا ہر اہم این اے یہاں موجود ہے۔ کسی کو تلاش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ نہیں پڑی ۔ 

شیئر: