Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"وحشی پہاڑ" کو سر کرنے والی پہلی امریکی خاتون

 
اسلام آباد: 52 سالہ وینیسا او برائن وہ پہلی امریکی خاتون بن گئیں جنھوں نے پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو کامیابی سے سر کیا ہے۔ کوہ قراقرام کو اکثر کوہ پیما "وحشی پہاڑ" کے نام سے جانتے ہیں اور آج تک صرف 18 خواتین کوہ پیما ہی اس کی چوٹی پر پہنچ سکی ہیں۔پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کےلئے کام کرنے والی تنظیم الپائن کلب کے مطابق وینیسا گزشتہ روز پہاڑ کی چوٹی پر پہنچی تھیں اور اب ان کا واپسی کا سفر جاری ہے۔وینیسا بیس کیمپ پر جولائی کے پہلے ہفتے میں پہنچی تھیں جس کے بعد انھوں نے پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا تھا۔وینیسا او برائن ماضی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ بھی سر کر چکی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ جب آپ ایورسٹ سر کرتے ہیں تو آپ دنیا کی نظر میں کوہ پیما ہیں لیکن جب آپ کے ٹو سر کرتے ہیں تو آپ کوہ پیماوں کی نظر میں کوہ پیما ہیں۔کے ٹو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تکنیکی لحاظ سے اسے سر کرنا بہت مشکل ہے اور چوٹی پر پہنچنے اور وہاں سے نیچے آنے کی کوشش کرنے والے ہر 4 میں سے ایک کی موت ہوتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک کے ٹو کو 377 کوہ پیماوں نے سر کیا ہے جن میں سے 18 امریکی ہیں لیکن ان امریکیوں میں سے کوئی خاتون کوہ پیما نہیں تھی۔

شیئر: