ٹوکیو۔۔۔۔جاپان کے شہر ناگویا میں ایک خاتون نے اپنی پالتو بلی اورطوطے کی شرارتوں سے بھری وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ طوطے کا نام خاتون نے کارن رکھاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں میں بڑی دوستی ہے بعض اوقات یہ دونوں گھر میں ساتھ ساتھ بیٹھے شرارتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔وڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ بلی ایک چھوٹے سے بکس میں بیٹھی ہوئی ہے جبکہ ایک بڑاطوطا اس سے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے۔ بلی اسے خبردار کرتی ہے کہ وہ اسے تنگ نہ کرے ۔ ہلکا سا ہاتھ بھی اسے مارتی ہے ۔طوطے کو غصہ آتا ہے اور بکس بند کردیتا ہے یوں بلی بکس میں بند ہوجاتی ہے۔ طوطا خاموش نہیں بیٹھتا اور اپنی چونچ سے ڈھکن کھول کر بلی کوپھر تنگ کرنا شروع کردیتا ہے، بلی اسے پھر ہاتھ مارتی ہے اور طوطا ڈھکن بند کردیتا ہے ۔ یہ سلسلہ کافی دیر چلتا رہتا ہے۔سوشل میڈیا پر اب تک 26ہزار افراد اسے لائیک کرچکے ہیں جبکہ ٹویٹر پر 19ہزا ر مرتبہ دوبارہ ٹویٹ کی گئی۔