Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے دن جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیسے کیا گیا؟

مسافروں اور لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔ (فوٹو عاجل)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عید الفطر کے پہلے دن مسافروں کا استقبال سعودی روایتی رقص ’العرضہ‘ سے کیا گیا۔
الاخباریہ چینل نے اس حوالے سے وڈیو خبر جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر عید الفطر کی خوشیاں دوبالا کرنے اور سیکیورٹی کے تحت تلواروں کا سعودی رقص ’العرضہ‘ اور روایتی خوشیوں بھرے عید کے نغمے پیش کرکے مسافروں کا استقبال کیا جارہا ہے۔

عید کے دن اتنے شاندار استقبال پر مسافر خوش ہوئے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

اس موقع پر مسافروں اور وہاں موجود لوگوں نے تصاویر،  ویڈیوز بنائیں اور احباب و سوشل میڈیا پر  شیئر کیں۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ عید کے دن بہترین استقبال کیا گیا جس پر خوش ہیں۔
 

 

شیئر: