سنیل شیٹھی بالی وڈ کے” انا“ کیسے بنے
بالی ووڈ کے جانے مانے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کا انڈسٹری میں ”انا “نام کیسے پڑا، سنیل نے خود ہی بتادیا۔سنیل کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ” انا“ کیسے بنے، 2002 میں جب وہ امیتابھ بچن اورسنجے دت کےساتھ اپنی فلم ”کانٹے“ میں کام کررہے تھے تو سنجے دت اور امیتابھ بچن ان کو پیار سے” انا“کہتے تھے۔ انا کا مطلب بڑے بھائی کے ہیں ۔یوں انڈسٹری میں سنیل ” انا“کے نام سے مشہور ہوگئے۔ سنیل شیٹھی ان دنوں اپنی نئی فلم” جینٹل مین“ میں کام کررہے ہیں ۔ یہ 25 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔