Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

79سال بعد انگلینڈ کی جانب سے معین علی کی تاریخی ہیٹ ٹرک

 لندن:انگلینڈ کے اسپن بولر و آل راﺅنڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ذریعے تاریخ رقم کر دی۔معین علی نے انگلینڈ کی جانب سے 79سال بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ اوول ٹیسٹ کے آخری دن انہوں نے جنوبی افریقہ کے آخری 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جن میں سنچری میکر اور انگلینڈ کی فتح کی راہ میں دیوار بن کر کھڑے ہونے والے اوپنر ڈین ایلگرشامل تھے۔ معین علی نے ان کے بعد کاگیسو ربادا اور مورنی مورکل کو پویلین بھیجتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور1938ءکے بعد اسپنر کے طور پر ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ1938ءمیں بھی انگلش اسپنرٹوم گوڈرڈ نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ ہی کے خلاف انجام دیا تھا۔

شیئر: