بونیر....معروف سماجی ورکر و اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ جو لوگ سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہوکر عوام کیلئے انصاف دلانے کی بات کرتےہیں وہ اپنے گھر میں انصاف نہیں کر سکتے تو عوام کو کیا انصاف دلا سکیں گے۔انصاف کرنا ہے تو کے پی کے اور بونیر کے لوگوں کیساتھ کیا جائے کیونکہ ان لوگوں نے انصاف حاصل کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا تھا۔ تخت اسلام آباد اور تخت پنجاب کیلئے نہیں دیا۔ دورہ بونیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کو روزگار،بنیادی سہو لتیں بجلی ،پانی میسر نہ ہوں۔انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلا ع کی طرح نوجوانوں اور بے سہارا خواتین کیلئے ووکیشنل سنٹر قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مگر حکمرانوں نے آج تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے پختون قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کو اپنی محرومیوں پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہئے ۔ پختونوں کو ہمیشہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ترقی کی دوڑ سے باہر رکھا گیا ہے۔جب تک عوام کو بنیادی سہو لتیں میسر نہ ہو ںدہشتگردی کے خاتمے کی سوچ بے سود ہے۔پختون قوم اور بالخصوص نوجوانان اپنے بہتر کل کیلئے خود راستہ تلاش کریںتاکہ یہا ں کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔ عوام اسلام آباد میں آنے والے تبدیلی سے مطمئن نہیں ہونگے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے اب اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے۔سب کا احتساب کرنا چاہئے۔