Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کو پروازیں شروع کرنے کے لیے ’ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ‘ جاری

ریاض ایئر نے 132 سے زیادہ طیاروں کے آرڈرز دے دیے ہیں۔ (فوٹو GACA)
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے ’ریاض ایئرلائنز‘ کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (اے او سی) جاری کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ایئر کی جانب سے سول  ایوی ایشن کے  مقرر کردہ تمام ریگولیشنز، تقاضوں اور حفاظتی معیار کو پورا کرنے کے بعد آپریٹنگ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

ریاض ایئر اس سال کے آخر تک اپنی پروازیں شروع کرسکتی ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس انجینیئر صالح الجاسر نے اس موقع پر کہا کہ  ’ریاض ایئر‘ کے لیے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوابازی کے شعبے کی حکمت عملی اور اس کے مقاصد کا حصول ہے جس کا مقصد 2030 تک مملکت کو ہوابازی کے شعبے کو مشرق وسطی میں سرفہرست بنانا ہے اور مملکت کو تین براعظموں کو جوڑنے والا عالمی لاجسٹک پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔ اسی طرح ریاض شہر کو ایک عالمی گیٹ وے اور نقل و حمل، تجارت اورسیاحت کے شعبے کا ایک اہم مرکز بنائیں گے نیز اسے مشرق اور مغرب سے جوڑنے والا پل بنانا ہے۔
الاخباریہ  چینل کو اننٹرویو دیتے ہوئے صالح الجاسر نے کہا کہ ریاض ایئر اس سال کے آخر تک اپنی پروازیں شروع کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 دسمبر کو ریاض ایئر نے اس سلسلے میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کو ہورا کرنے کے حصے کے طور پر ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی آزمائشی پروازیں شروع کی تھیں۔
العربیہ نیٹ  کے مطابق ریاض ایئر لائنز 2030 تک 100 سے زائد بین الاقوامی مقامات کے لیے اپنی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس نے 132 سے زیادہ طیاروں کے آرڈرز دے دیے ہیں۔ جو ہوابازی کے شعبے میں 2 لاکھ سے زیادہ براہ راست یا بالواسطہ ملازمتیں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

 

 

 

شیئر: