نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد
اپنے قائد کے ساتھ ہیں، جوش وخروش سے ساتھ چلنے کا عزم ہے، شرکاء
ریاض(ذکاء اللہ محسن) مسلم لیگ ن مدر ونگ اور یوتھ ونگ کے سینئر عہدیداروں کامیاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے اپنے قائد کے ساتھ اپنی محبت اور سپورٹ میں اضافے اور مزید جوش و خروش سے چلنے کا عزم کیا۔ اس موقعہ پر مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی قائدین نے عدالتی حکم کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کر کے اپنی اخلاقی اور جمہوری روایات کا مظاہرہ کیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف متعدد بار کہہ چکے تھے کہ عدالت نے جو بھی فیصلہ اور حکم دیا، اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ہم مسلم لیگ ن کے ورکر اس موقع پر اپنے لیڈران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس ، انجینئر راشد بٹ ، چوہدری محمد مبین ، محمود باجوہ ، چوہدری نصیر احمد ، محمد اصغر چشتی ، امین تاجر ، چوہدری پرویز احمد ، قاضی اسحق میمن ، محمد یونس ، مظہر حسین ابو ذیشان ، گورایہ صاحب ، ملک نعیم ، طارق بریار اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے محمد اسلم راہی، فیصل واہلہ ، چوہدری فیض گھمن ، شہزاد ، شکیل بھٹی ،عرفان بٹ ، عامر ددیال ، صابر گھمن اور عمیر باجوہ نے شرکت کی۔