دبئی:رضا شاہد پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر مقرر
دبئی(عمران خان یوسفزئی)نوجوان مسلم لیگی رہنما رضا شاہد پی ایم ایل این یوتھ ونگ گلف کے سینئر نائب صدر مقرر ہوگئے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کے دستخط پر مشتمل نوٹیفیکیشن کے مطابق رضا شاہد اب گلف میں پارٹی کے اہم عہدیدار کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیںگے۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضا شاہدکا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ میں اپنی قیادت، پارٹی اوربالخصوص اپنے ملک کے لئے بہتر اثاثہ بن سکوں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ وِنگ کے رہنماو¿ں کااور خصوصا کیپٹن (ر)محمد صفدر، علی زاہد اورچوہدری شفیع کا خصوصی شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنی قیادت وزیراعظم میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف، چوہدری نورالحسن تنویراور چوہدری محمد الطاف کے زیرسایہ مل کر کام کریں گے۔