ریاض .... عراق کے معروف مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر کے دورہ سعودی عرب پر ایران نے اپنا پہلا ردعمل ظاہر کردیا۔ ایران کے سیاسی تجزیہ نگار مصدق پور نے ایرانی چینل خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”مقتدیٰ الصدرکے دورہ سعودی عرب سے مسلمانوں (ایرانیوں) کے جذبات مجروح ہوئے ہیں“۔ مصدق نے کہا کہ مقتدیٰ الصدر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی نہیں کررہے ہیں۔ یہ بعید از امکان بات ہے۔