جنیوا .... آلپس کے سوئس پہاڑی سلسلے میں لوگ بالعموم ایک پہاڑی علاقے سے دوسرے علاقے کی جانب آنے جانے کے لئے کیبل کار کا استعمال کرتے ہیں جو بالعموم وقت پر آتی جاتی ہے مگر کبھی کبھار لوگوں کو انتظار بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ موسم اور برفباری اسکی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے او رلوگ بیحد خوشی سے اس تاخیر کو برداشت کرتے ہیں۔ یہ سب اپنی جگہ درست ہے مگر یہاں ایک بے چین اور بے تاب قسم کے شخص نے جو بہادر اور جیالا بھی تھا ایک عجیب و غریب حرکت کی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ کیبل کار کی آمد میں تاخیر کے بعد جیالا خود ہی کار پر چل پڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان پہلے تو تنے ہوئے کیبل کو دیکھنے لگاا ور پھر اس پر چل پڑا۔ جس وقت وہ تنے ہوئے کیبل پر چل رہا تھا ۔2کیبل کاریں قریب سے گزرنے والی دوسرے کار کے ساتھ چل رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اگر وہ کچھ دیر انتظار کرتا تو اسے کیبل کار مل جاتی۔ سیم والیری جس کی عمر 33سال بتائی جاتی ہے۔ شعبدہ بازی کا شوق بھی رکھتا ہے اور اسی شوق کی تکمیل کیلئے اس نے یہ خطرناک حرکت کی۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اس حرکت کیلئے متعلقہ حکام سے اجازت نامہ بھی حاصل کررکھا تھا جو بیحد مشکل سے حاصل ہوا تھا۔ بہرحال اس نے 100فٹ کا فاصلہ کیبل پر بحفاظت چل کر پورا کیا۔ یہ تار زمین سے 6ہزار فٹ کی بلندی پر تنا ہوا تھا اور اس کے ذریعے لوگ لیموریسن نامی چوٹی تک آتے جاتے تھے۔ لوگوں کو خوشی ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا۔