سیول ..... سن رسیدگی اور بوڑھے ہونے کا عمل ایک قدرتی اور فطری عمل ہے جو دیر یا سویر ہر شخص کے ساتھ ہوتا ہے تاہم کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ انسان اپنی سوچ سے بوڑھا ہوتا ہے۔ اگر اپنی سوچ اچھی رکھے اور خیالات مثبت اور صاف ستھرے رہیں تو اس کا دورانیہ نہ صرف بڑھ جاتا ہے بلکہ زندگی بھی زیادہ خوشی و شادامی کا ذریعہ بن جاتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی 71سالہ بڑی بی نے کر دکھایا ہے۔پارک میکری نامی خاتون اپنے مداحوں کو خوبصورت اور جوان رہنے کے نسخے بھی بتاتی رہتی ہے۔یوٹیوب پر مداحوں کی تعداد 3لاکھ سے زیادہ ہے۔ وہ یو ٹیوب پر لوگوں کو جوان و تروتازہ رہنے کے طریقہ بتاتی ہیں اور ایسا کرتے ہوئے انکا انداز اتنا عجیب و مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ لوگ بار بار انکے وڈیو دیکھتے ہیں۔ مارک میکری کی عمر 71 سال ہے اور وہ اپنے کھانے کا انتظام خود کرتی ہیں تاہم انہوں نے اپنی پوتی کو وڈیوز تیار کرنے کو کہا اور پوتی نے ویسا ہی کیا۔ بعد میں یہ وڈیوز جاری ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر انکی دھوم مچی ہوئی ہے اور انہوں نے سیلیبریٹی کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔ خوبصورت اور جوان رہنے کے جو طریقے وہ بتاتی ہیں انکے بارے میں انکا کہناہے کہ انہوں نے اس میں سے بہت سے طریقے بیرون ملک سے سیکھے ہیں تاہم اس میں تھوڑا بہت ردوبدل کردیا گیا ہے۔ انکا کہناہے کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ 70سال کی عمر میں شروع ہوتی ہیں۔یہ سب سرگرمیاں انہوں نے اپنی پوتی کے ساتھ آسٹریلیا کے سفرسے واپسی پر شروع کیں او رجب پہلی وڈیو مقبول ہوئی تو انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی وڈیوز بناکر جاری کردیں۔ انکا کہناہے کہ مصروف اور تازہ دم رہنے سے حافظہ بھی اچھا رہتا ہے۔