اسلام آباد... وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو رہا ہے۔ شاہد خاقان سمیت6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ قائد ایوان کے لئے342 میں سے 172 ووٹ درکار ہیں۔ ن لیگ کی 188 ، پیپلزپارٹی کی 47، تحریک انصاف کی 37، ایم کیو ایم کی24، جے یو آئی ف کی 13، مسلم لیگ فنکشنل کی 5، جماعت اسلامی کی4پختونخوا میپ کی 3، این پی پی، مسلم لیگ ق اور اے این پی کی2،2، کیو ڈبلیو پی، این پی، بی این پی اور پی ایم ایل زیڈ کی ایک ایک اور دیگر 3 نشستیں شامل ہیں۔ ن لیگ کو ایم کیو ایم اور جے یو آئی سمیت اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے ۔شاہد خاقان عباسی اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔ دریں اثناءنومنتخب وزیراعظم منگل کو ہی حلف اٹھائیں گے۔ صدر ممنون حسین حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لئے تیاریاںمکمل کر لی گئیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔