اسلام آباد...پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کراسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست تک مکمل کرلیا جائے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی ۔17 ستمبر کو ضمنی پولنگ ہوگی۔ اس نشست پر ن لیگ کے امیدوار وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ہیں جبکہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو نامز د کیا ہے۔ حلقے میں انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے اعلان سے پہلے ہی جاری ہیں۔