پشاور... تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت عظمی کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیں گی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق حقائق سامنے لائیں گی۔ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں ۔ کارکنوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔شکایت کی جائے تو اس کی شنوائی بھی نہیں ہوتی ۔ ذرائع نے کہا کہ عائشہ نے فی الحال کسی دوسری جماعت میںشمولیت کا فیصلہ نہیں کیا تاہم ن لیگ میں شمولیت کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔