اسلام آباد...سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جسٹس کھوسہ کی عمران خان کی کبھی بات ہوئی اور نہ ملاقات ہوئی ہے ۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ جسٹس کھوسہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے تھے ۔عمران خان کی طرف سے لفظ درخواست حقائق کے منافی ہے۔ ان کا بیان بے بنیاد اور جھو ٹ پرمبنی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دئیے گئے تھے کہ معاملہ عدالت میں آچکا ہے۔ لاک ڈاون سے شہری براہ راست متاثر ہوں گے۔ جسٹس کھوسہ کی آبزرویشن کو اسی دن میڈیا نے شائع اور نشر بھی کیا ۔انٹرویو کو نیا رنگ دینا افسوسناک ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جسٹس کھوسہ کی درخواست پر لاک ڈاون کا فیصلہ واپس لیا تھا۔