سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے لال منیر ہاٹ ضلع میں 350 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام بنگلہ دیش میں ’اطعام‘ رمضان فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے جس سے 350 خاندانوں کو فائدہ ہوا۔
مزید پڑھیں
شاہ سلمان مرکز نے دمشق کے مضافات میں 19 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے 19 خاندانوں کے 98 افراد کو فائدہ ہوا۔
’اطعام‘ رمضان پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے کا مقصد ماہ مبارک کے دوران 27 ملکوں میں تین لاکھ 90 ہزار 109 فوڈ باسکٹس تقسیم کرنا ہے۔
اس سے لاکھوں افراد جو فائدہ پہنچے گا۔ اس منصوبے کی مجموعی مالیت 67 ملین ریال سے زیادہ ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے استوائی گنی کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
یہ تحفہ استوائی گنی کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے صدر کے حوالے کیا گیا۔
کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہےسعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اس کے تحت سالانہ چار ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔