Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے بوسنیا ہرزیگوینا کے وزیرخارجہ کا رابطہ

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو بوسینا ہرزیگوینا کے ہم منصب ایلمیڈین کونا کووچ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں جدہ کے کمشنر سعود بن عبداللہ بن جلوی نے اتور کو صومالیہ کے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ الشرقیہ ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز سے اتوار کو بحرین میں سعودی سفیر نایف السدیری نے ملاقات کی ہے۔

 

شیئر: