Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارون اختر کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد...نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہارون اختر کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ داخلہ اور پٹرولیم کی وزارت فی الحال اپنے پاس ر کھیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب میں ریفرنس دائر ہونے کے باعث وزارت میں آنے سے گریزاں ہیں ۔ہارون اختر کی مشیر خزانہ کےلئے نامزدگی اسحاق ڈار کی ہدایت پر کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب وزیر اعظم نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے نئی کابینہ میں شامل نہ ہونے کے بعد داخلہ کی وزارت اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا نئی کابینہ میں وزرا ءکو وہی قلمدان دیئے جائیں گے جو نواز شریف کے دور میں تھے۔

 

شیئر: