Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں عیدالفطر، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات

سعودی عرب میں آج عید الفظر منائی جا رہی ہے اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کر دی گئی ہے۔
گزشتہ شام مملکت میں عید کا چاند نظر آنے اور اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اتوار کی صبح سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ فلسطین کی مسجد الاقصیٰ میں بھی نماز عید ادا کر دی گئی ہے۔
اتوار ہی کو متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر اور مالدیپ میں بھی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں آج 30 رمضان المبارک ہے جبکہ یکم شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج شام مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔ جس کے بعد پیر کو عیدالفطر منائے جانے کی توقع ہے۔

 

شیئر: