Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا شام میں نئی حکومت بنانے کا خیرمقدم

شام کے صدر احمد الشرع نے سنیچر کو ایک نئی عبوری حکومت کا اعلان کیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے شام میں نئی حکومت بنانے کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے وہ اپنے لوگوں کی اُمیدوں پر پورا اترے گی۔
عرب نیوز نے سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے لکھا ہے کہ بیان میں سعودی عرب کی طرف سے نئی حکومت کے ساتھ تعاون، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور اور تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے نئی حکومت کے لیے نئی خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
شام کے صدر احمد الشرع نے سنیچر کو ایک نئی عبوری حکومت کا اعلان کیا اور کابینہ میں 23 وزرا کا تقرر کیا۔ اس اقدام کو بشار الاسد کے خاندان کے دہائیوں سے قائم اقتدار کی منتقلی اور مغرب کے ساتھ شام کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

شیئر: