Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں ٹریفک پنالٹی پوائنٹس کا آغاز

حیدرآباد------ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر منگل سے چالان کے ساتھ پنالٹی پوائنٹس دیئے جارہے ہیں۔ خلاف ورزی کرتے ہوئے 12پوائنٹ تک پہنچنے والے ا فراد کا لائسنس ضبط کرلیاجائے گا۔ اگر چہ وہ پھرگاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے جیل میں بھی ڈالا جائے گا۔ شراب پی کر گاڑی چلانا، سگنل جمپ کرنا، ہیلمٹ نہ پہننا، غلط روٹ پر گاڑی چلانا، نو پارکنگ علاقہ میں گاڑی ٹھہرانا، اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر یہ پنالٹی پوائنٹس دیئے جائیں گے۔گزشتہ 15دن سے شہر حیدرآباد میں اس سلسلہ میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔

شیئر: