اسلام آباد... نئی وفاقی کابینہ کے ارکان بدھ کی شام حلف اٹھائیں گے۔ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعظم اپنے پاس رکھیں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق صدر ممنون حسین نئی کابینہ سے شام ساڑھے پانچ بجے حلف لیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر تجارت خرم دستگیر اپنے قلمدان برقرار رکھیں گے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ بننے پر رضامند نہیں۔ سابق کابینہ کے بیشتر ارکان حلف اٹھائیں گے۔ چند نئے ارکان بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کاامکان ہے۔