Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کے اسفنج پر 54ارب بیکٹیریا

برلن۔۔۔۔کچن میں استعمال ہونیوالا اسفنج جلد بدل دینا چاہئے کیونکہ اس میں 54ارب جراثیم بھرے ہوتے ہیں۔جرمنی کے سائنسدانوں نے 14مختلف باورچی خانوں سے حاصل کئے گئے اسفنج کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا۔ جس سے پتہ چلا کہ ہر اسفنج میں کروڑوں جراثیم موجود ہیں جس سے ٹائیفائڈ ، ہیضہ اور طاعون تک پھیل سکتا ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ انہی بیکٹیریا کی وجہ سے عام طور پر گھروں میں بیماریاں پھیلتی ہیں۔اسفنج کو اگر گرم پانی میں ابالاجائے یا اس کی خوب صفائی کی جائے تب بھی استعمال کے قابل نہیں رہتا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹوائلٹ میں جتنے جراثیم ہوتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کراسفنج میں پائے جاتے ہیں جبکہ صرف ایک سنٹی میٹر اسفنج پر 54ارب بیکٹیریا پائے گئے ۔

شیئر: