Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرزمین کا کوئی حصہ حوالے نہیں کرینگے،صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔۔۔۔۔چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کے کئی ملکوں کے ساتھ سرحدوں سے متعلق تنازعات چل رہے ہیں خاص طور پرجنوبی بحیرہ چین کے پورے علاقے کے حوالے سے، جہاں چین کئی منصوعی جزیرے بنا رہا ہے۔ بیجنگ میں گریٹ ہال آف پیپلز میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کے فوجی ونگ کی تشکیل کے90 سال پورے ہونے کے موقع پر خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین کو کوئی بھی حصہ کبھی بھی بیرونی فورسز کے حوالے نہیں کرے گا۔صدر زی نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے لوگوں، ادار ے یا سیاسی جماعت کو چینی سرحد کے کسی بھی حصے کو کسی بھی وقت، کسی بھی قسم سے ملک سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی کو یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ ہم وہ کڑوا گھونٹ پی لیں گے جو ہمارے اقتدار اعلیٰ، سیکیورٹی یا ترقیاتی مفادات کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

شیئر: