پشاور جانے کی خواہش ہے ، انیل کپور
فنکار آپس میں پیار محبت اورامن آشتی کو فروغ دیتے ہیں
بالی وڈاداکار انیل کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دبئی میں اپنی نئی فلم ”مبارکاں“ کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ پشاور میرے آباءو اجداد کا گھر ہے۔میرے والد اور میرے دادا پشاور کے رہنے والے تھے۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں پشاور جاﺅں۔ جب بھی موقع ملا تو وہاں ضرور جاو¿ں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فنکار آپس میں پیار محبت اورامن آشتی کو فروغ دیتے ہیں۔ پاکستان اورہندوستان کے درمیان بھی فنکاروں کے ایک دوسرے کے ہاں جانے سے دونوں ملکوں کی نفرتیں اور کدورتیں کم ہوں گی۔ پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں، ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ۔میری بیٹی سونم کپور نے بھی پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ ہندوستانی فلم میں کام کیا جسے پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 دسمبر 1956ءکو ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور اب تک مسٹر انڈیا، میری جنگ، کرما، وراثت، تیزاب سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ ان کی بہترین اداکاری پر انہیں متعدد بار بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔