Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی میں 12 سے 18فیصد کی سلیب

نئی دہلی۔۔۔۔۔گڈ اینڈ سروس ٹیکس کے نفاذ کے بعد مرکزی حکومت نے جلد ہی لوگوں کو راحت پہنچانے کا عندیہ دیا ہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹیی سے 2سلیب ختم کردیئے جائیں گے اور ستمبر تک اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسلنگ ستمبر تک اس پر فیصلہ کرلے گی ۔ پارلیمنٹ کے اپنے خطاب میں جیٹلی نے کہا کہ ابھی جی ایس ٹی میں0فیصد 12فیصد 18فیصد اور28فیصد سلیب ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیب ختم کرنے سے حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو۔دوسری جانب کشمیر کے لئے سی جی ایس ٹی بل بھی منظور کرلیا گیا ۔

شیئر: