Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی کو شادی کی پیشکش،نعیم الحق کی ٹوئٹس ڈیلیٹ

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے عائشہ گلالئی کو شادی سے پیشکش پر ردعمل سے متعلق ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں۔ نعیم الحق نے ٹوئٹ کی تھی کہ کیا مجھے عائشہ گلا لئی کے ساتھ شادی کی بات ڈسکس کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے؟ نہیں، میرا نہیں خیال کہ مجھے ایسا کرنا چاہیئے۔ کسی کے ساتھ شادی کی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ایک اور ٹویٹ میں شادی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے لکھا تھاکہ عائشہ گلالئی کو کبھی شادی کی پیشکش نہیں کی اور اس بات کا اعتراف وہ خود بھی ٹی وی شو میں کر چکی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود ٹوئٹر پر کہا کہ نعیم الحق سے ابھی بات ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کا اکاونٹ ہیک کر لیا گیا۔ عائشہ گلالئی سے متعلق غلط ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔ نعیم الحق کی جانب سے ٹوئٹراکاونٹ ہیک کرنے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا تاہم عائشہ گلالئی کے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹس انکے آفیشل پیج ڈیلیٹ کردی گئیں۔
 

 

شیئر: