Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل خودکش دھماکہ، نیٹو اہلکا ر ہلاک

کابل.... افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے باعث ایک نیٹو اہلکار سمیت 2 شہری ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب کابل کے شمالی ضلع میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب نیٹو اور افغان فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ پارٹی پر حملہ آور نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک نیٹو اہلکار سمیت2 افغان شہری ہلاک جبکہ5 غیر ملکی فوجیوں اور ایک مترجم سمیت 7 افراد زخمی ہوگے ۔ حکام کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو امریکی فوجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ دریں اثناءپکتیا میں فورسز ار طالبان میں جھڑپ جاری ہے۔

شیئر: