Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مویشی اب وزن کے حساب سے فروخت کیے جائیں گے

یکم محرم 1447 سے نئے ضوابط پر عمل درآمد کا عندیہ دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے کہا کہ آئندہ سال ہجری کے آغاز سے مملکت میں مویشی وزن کے حساب سے فروخت کیے جائیں گے۔
الاقتصادیہ  کے مطابق وزارت نے مویشی منڈی کو منظم کرنے اور صارفین و تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کےلیے یکم محرم 1447 سے  منڈی کے نئے ضوابط پر عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے۔
وزارت ماحولیات کے معاون سیکرٹری انجینئر محمد عبداللطیف کا کہنا ہے ’وزارت کی جانب سے مویشیوں کی فروخت وزن کے حساب سے کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔‘
’مقررہ معیار کا بھی تعین کیا گیا ہے تاکہ صارفین اور تاجروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
واضح رہے وزارت کی جانب سے مملکت میں مویشی درآمد کرنے کے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر پابندی سے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔
مویشیوں کی صحت کے حوالے سے بھی وزارت کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرتی۔

 

شیئر: