Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو سنا حقیقت ہے، اکاﺅنٹ ہیک نہیں ہوا، عامر

لندن .... پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ان دعوﺅں کو غلط قرار دیا کہ انکا اکاﺅنٹ ہیک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ میں نے کہا وہی اصل ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی وڈیو بھی جاری کی جس میں تصدیق کی کہ وہ فریال مخدوم سے علیحدہ ہوگئے ہیںاور جلد ہی طلاق دیدینگے کیونکہ وہ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن انتھونی جوشوا کیساتھ رہنا چاہتی ہے۔ عامر کی فیملی نے بھی فریال کو خودغرض قرار دیا اور کہا کہ اسی کی وجہ سے عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ عامر اور فریال الگ ہوچکے ہیںا ور معاملہ ختم ہوچکا ہے۔ کافی عرصے سے دونوں کے تعلقات کشیدہ تھے اور دونوں ہی علیحدگی کی طرف جارہے تھے۔ اب جو نتیجہ برآمد ہوا ہے وہ بہترین ہے۔ ایک اور ذرائع نے کہا کہ فریال شیطان ہے ۔اس نے عامر پر پورا قابو پالیا تھا۔ عامر اپنے سسرالیوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا تھا اور انہوں نے ایسی صورتحال پیدا کردی تھی کہ یا تو تم ہمارے ہو یا پھر ہمارے مخالف۔ جو بھی ہوا المناک ہے۔ شروع سے ہی ہمیں پتہ تھا کہ فریال عامر کی دولت اور شہرت میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہم نے پہلے ہی عامر کو بتا دیا تھا کہ اس سے شادی کا انتخاب غلط تھا۔ ہم سب نے غلطیاں کیں۔ یہ اچھا ہوا کہ عامر جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ گئے کیونکہ وہ دھوکے باز، لالچی اور خودغرض عورت ہے۔ آخر ان میں علیحدگی ہونا ہی تھی۔ اس سے قبل فریال نے کہا تھا کہ اسکا اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا ہے لیکن اسکے چند منٹ بعد ہی عامر نے کہا کہ دونوں میں علیحدگی کی خبر حقیقت ہے او رکسی کا اکاﺅنٹ ہیک نہیں ہوا۔ آپ نے جو کچھ سوشل میڈیا پر دیکھا وہی حقیقت ہے۔ فریال نے میرے ساتھ جوسلوک کیا میں اس پر خوش نہیں۔ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اب بھی مضبوط ہوں۔
 

شیئر: