نئی دہلی .... پچھلے 12گھنٹوں کے دوران دہلی میں خواتین کے بال پراسرار طریقے سے کاٹنے کے 4مزید واقعات سامنے آئے۔ اگرچہ 2خواتین نے پولیس میں شکایت درج کرانے سے انکار کردیا لیکن 2نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ انکے بال یا تو سوتے میں کاٹے گئے یا انہیں بے ہوش کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیگم پور اور پرسند بہار کے 2علاقوں سے خواتین کا کہناہے کہ جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھیں تو انکے 3انچ بال کاٹ لئے گئے۔ شروع میں تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دینے سے گریز کیا لیکن اپنے دوست کے کہنے پر اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔