Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں میں 22 ہزار خواتین، ایک سال میں 2 ارب ریال کی آمدنی

ایپ لیموزین سروس استعمال کرنے کے رجحان میں 26 فیصد اضافہ ہوا (فوٹو اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر رمیح الرمیح کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں ایپ ٹیکسی سروس نے غیرمعمولی ترقی کی ہے۔ ایک برس میں ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں کو دو ارب ریال سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق اوبر کمپنی کی سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مملکت میں رجسٹرڈ ایپ ڈرائیوروں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار ہے جن میں 22 ہزار خواتین شامل ہیں۔‘
ڈاکٹر رمیح الرمیح کا مزید کہنا تھا کہ ’گزشتہ برس 2024 میں ایپ لیموزین سروس استعمال کرنے کے رجحان میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔‘
’ایک برس میں ایپ لیموزین کی جانب سے 80.5 ملین ٹریپس ریکارڈ کی گئی جو اس سیکٹر کے لیے خوش آئند امر ہے۔‘
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایپلیکیشن ٹیکسی سروس کو مزید ترقی دینے کے لیے بہتر منصوبے متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو اس حوالے سے مزید سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

 

شیئر: