Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکنالوجی اصل ٹیلنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی،آشا بھوسلے

 مجھے پرانے زمانے کا کہہ لیں ، ٹیکنالوجی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی
لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کسی گلوکار کی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ آشا بھوسلے نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنا اور اسے سیکھنا متاثر کن ہے لیکن یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ اصل ٹیلنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی۔آشا نے کہا کہ مجھے پرانے زمانے کا کہہ لیں لیکن میں یہی کہوں گی کہ ٹیکنالوجی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ گانے طویل ہونے کی بجائے ٹیکنالوجی کی وجہ سے مختصر ہوگئے ہیں۔ گلوکار اپنے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے سکتے ہیں۔آشا نے کہاکہ آج کل بچے اپنا زیادہ تر وقت فونز استعمال کرنے میں گزارتے ہیں۔میں سوچتی ہوں کیوں نہ ان فونز کو کسی بہتر کام کےلئے استعمال کریں۔آئی فون میں ڈجیٹل تمبورا اورطبلہ موجود ہوتا ہے، اس پر پریکٹس کیا کریں۔آشا بھوسلے نے کہا کہ ایک گلوکار بننے کےلئے ٹھہراﺅ بے حد ضروری ہے اور پریکٹس کرنے سے ہی انسان پرفیکٹ بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب وقت بہت بدل چکا ہے۔ آج کل ٹیکنالوجی کی مدد سے گانے میں شامل کوئی غلط لفظ پورا گانا دوبارہ گائے بغیر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: