Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اویس لغاری بھی ناراض ہو گئے

اسلام آباد... ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے بعد اویس لغاری بھی ناراض ہوگئے۔نئی وفاقی کابینہ میں اویس لغاری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا جانا تھا تاہم انہوں نے یہ وزارت لینے سے انکار کردیا۔اویس لغاری کے انکار کے بعد وزارت کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا۔ طلال چوہدری، عثمان ابراہیم،محسن شاہ نواز رانجھا کی وزارتوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کئے جاسکے۔

 

شیئر: