Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کیخلاف بھڑکانے کی کوشش نہیں کی، الصادق المہدی

خرطوم۔۔۔۔سوڈان کی الامہ قومی پارٹی کے سربراہ الصادق المہدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اور ان کی جماعت کے لوگ اخوانی نہیں بلکہ وہ خود اور ان کی پارٹی کے لوگ الاخوان سے متاثرین میں شامل ہیں۔الاخوان ہی کے لوگوں نے 1989ء کے دوران ان کے خلاف بغاوت کرکے اقتدار چھینا تھا۔ انہوں نے خرطوم میں قطری سفیر سے ملاقات کے بعد اپنے خلاف پھیلائی جانے والی اس افواہ کی حقیقت بھی بیان کردی جس میں کہا جارہا تھا کہ الصادق المہدی نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے جاری فیصلہ کن طوفان میں سوڈان کی شرکت کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطری سفیر سے ملاقات سفاتکاروں کے ساتھ سیاسی، سماجی افکار کے تبادلے کی پالیسی کے تحت ہوئی ہے۔ اس قسم کی ملاقاتیں سوڈان میں متعین تمام سفارتکاروں سے وقتاً فوقتاً کی جاتی ہیں۔ الصادق المہدی نے واضح کردیا کہ انہوں نے قطر کے چکر میں آکر سعودی عرب کے خلاف سوڈائی رائے عامہ کو بھڑکانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

شیئر: