Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں سعودی مخالف بورڈ ہٹا دیئے گئے

بغداد۔۔۔۔عراق کے مذہبی پیشوامقتدیٰ الصدر نے اپنے تمام پیروکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق کی سڑکوں سے سعودی عرب کے خلاف لگائے جانے والے تمام بورڈ ہٹوادیں۔ برطانوی جریدے مڈل ایسٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عراق کے بعض علاقوں سے سعودی مخالف نعروں پر مشتمل بورڈ ہٹا دیئے گئے، ایران کی شہ پر لگائے گئے تھے۔

شیئر: